پھر سے جنوری آیا ہے۔۔

نئے سال کی آمد جب ہو
مجھے تم ایک خط لکھنا
لکھنا کہ پھر سے جنوری آیا ہے
تم نے کہا تھا ۔۔۔
پھر ملیں گے
جب دسمبر کی راتیں بھیگی
بیت جائیں گی
جنوری کی ٹھنڈی خنک ہوائیں
لوٹ آئیں گی۔۔
مجھے تم خط لکھنا
لکھنا کہ دیس میں ہر سو
خوشیوں کی سوغاتیں ہیں
سرد ہوا میں سرد جاگتی راتیں ہیں
دیکھ لو جاناں!!۔
میں نے لکھ دیا ہے،۔
اب تم نے وفا کرنا ہے
ملاقات کا وعدہ
تم نے ایفا کرنا ہے۔
میں نے لکھ دیا ہے
کہ پھر سے جنوری آیا ہے۔